جی نیوز میں انقلابی تبدیلی آگئی۔۔جی نیوز کی انتظامیہ نے نئے ڈائریکٹر نیوز کی ناقص کارکردگی ،من مانیوں اور نااہل افراد کو نوازنے پر بڑے فیصلے کرلئے ،پپو کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے نئے ڈائریکٹر نیوزکو چینل کی ریٹنگ بہتر بنانے کی شرط پر بھاری معاوضہ پر رکھا تھالیکن گذشتہ پانچ ماہ میں نئے ڈائریکٹر نیوز کی کارکردگی انتہائی پست رہی اور انہوں نے چینل پر توجہ دینے کے بجائے اپنی ذات اور اپنے پرائیوٹ کام پر توجہ مرکوز رکھی جبکہ چینل کے معاملات چلانے کیلئے بھاری معاوضہ پر ایسے افراد رکھے گئے جو اس کے اہل نہیں تھے،انتظامیہ نے کچھ عرصے برداشت کرنے کے بعد نئے ڈائریکٹر نیوز کے رکھے گئے تمام افراد کو فارغ کردیا ہے ، جس میں آوٹ پٹ ہیڈ ، پروگرامنگ انچارج، رپورٹر،پی سی آر انچارج ،سلام آباد سے نمایندہ خصوصی، کراچی کی خاتون رپورٹر اور دوسرے افراد شامل ہیں،نئے ڈائریکٹر سے پروگرامنگ ہیڈ کا عہدہ واپس لیکر پرانے پروگرامنگ انچارج کمیل رضوی کو دے دیا گیا ہے، جبکہ چینل کے شیئر ہولڈراور اینکر پرسن منصور احمد کے بھائی مسروراحمد کو کنٹرولر نیوز بنادیا گیا ہے، پہلے تونئے ڈائریکٹر نیوز کے ہائرنگ اور فائرنگ کے اختیارات سلب کئے گئے پھر آج انہیں فائر کردیاگیا۔پپو کا کہنا ہے کہ کہ جی نیوز میں اس وقت چار لابیاں کام کررہی ہیں۔۔ جس کی تفصیل جلد سینہ بہ سینہ میں دینگے۔۔
ندیم رضا جی نیوز سے فائر۔۔۔
Facebook Comments