معروف اینکرپرسن ندیم ملک نے جمعرات چھبیس دسمبر کو اچانک شو نہیں کیا تو سما نیوز میں کھلبلی مچ گئی، پپو کے مطابق چینل انتظامیہ کو اچانک پتہ لگا کہ ندیم ملک شو نہیں کررہے تو ان کے ہاتھ پیر پھول گئے فوری طور پر آدھا گھنٹا پہلے متبادل اینکر کا انتظام کیا گیا جسے نہ تو شو کے ٹاپک کا علم تھا نہ ہی اسے یہ معلوم تھا کہ آج کے مہمان کون ہیں؟ پپو کے مطابق سمانیوز میں چہ مگوئیاں ہیں کہ ندیم ملک صاحب نے اپنے ایک شو میں شہریارآفریدی سے رانا ثنا کے حوالے سے سخت سوالات پوچھ لئے تھے جس کی وجہ سے ان پر اوپر سے دباؤ تھا۔ پپو کا مزید کہناہے کہ حقیقت یہ ہے کہ ایسا کچھ نہیں ندیم ملک اپنی قریبی عزیزہ کئ شادی کے سلسلے میں اچانک چھٹیوں پر چلے گئے اور ان دنوں لاہورمیں ہیں وہ پیر کے روز سے اپنا شو معمول کے مطابق کریں گے۔۔
Facebook Comments