Nadeem Malik Left Hum News Joins Samaa Tv

ندیم ملک مستعفی، سماجوائن کرلیا۔۔

589ہم نیوز کے وائس پریزیڈنٹ اور معروف اینکرپرسن ندیم ملک اور ان کی ٹیم نے ہم نیوز سے استعفا دے دیا۔۔پپو نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اس ماہ تک ہم نیوز کی اسکرین پر نظر آئیں گے جس کے بعد ندیم ملک سما نیوزکو بطور پریزیڈنٹ اور اینکرپرسن جوائن کریں گے۔۔پپو کے مطابق سنجیدہ مزاج کے ندیم ملک پہلے بھی کافی عرصہ سما میں گزار چکے ہیں۔۔لیکن ہم نیوز میں انہوں نے سنجیدگی کے ساتھ ایڈجسٹ ہونے کی کوشش کی مگر ہم نیوز کو ڈبونے میں سرگرم عناصر نے انہیں ناکام بنادیا۔۔ پپو کے مطابق ندیم ملک اور ان کی ٹیم کا استعفا ہم نیوز کے لئے کسی دھچکے سے کم نہیں۔۔

دوسری طرف سما نیوز پر نئے چہروں کے ساتھ پرائم ٹائم کا تجربہ بدترین ناکامی سے دوچار رہا۔۔سما کی انتظامیہ کو اندازہ ہوگیا کہ ان کے کسی بھی ٹاک شو کی ریٹنگ نہیں آرہی اس لئے انہوں نے ایک بار پھر اپنے معروف چہروں سے رابطہ کیا اور ندیم ملک کو منانے میں کامیاب ہوگئے۔۔پپو اس حوالے سے چند روز پہلے ہی عمران جونیئر ڈاٹ کام پر مخبری دے چکا تھا کہ ندیم ملک سما میں بطور پریزیڈنٹ واپس آرہے ہیں کیونکہ ندیم ملک اور سما انتظامیہ کے درمیان رابطے بحال ہوگئے ہیں۔۔اس حوالے سے گزشتہ ہفتے ہونے والی اسلام آباد میں ایک اہم میٹنگ کا حوالہ بھی دیاگیا تھا۔۔سما نیوز کے پروگراموں کا اگر پوسٹمارٹم کیا جائے تو اس وقت  عنبر شمسی، رات آٹھ سے نو بجے والا شو کر رہیں تھیں، جسے کوئی خاص پذیرائی ناں مل سکی، جسکی وجہ سے سماء ٹی وی ریٹنگز میں اور نیچے چلا گیا۔ رات دس بجے کا شو بھی نئے علی حیدر کر رہے ہیں، اُسکی ریٹنگز کا بھی کوئی پُرسان حال نہیں دیکھتے ہیں یہ شو علی حیدر کب تک چلاتے ہیں۔ایجنڈا 360 کو سماء ٹی وی کے اپنے لوگ ہی کرتے ہیں، لیکن اتنا عرصہ گُزر جانے کے باوجود یہ شو جمعہ اور ہفتہ کو آٹھ بجے ریٹنگز نہیں لا سکا۔ کرن ناز سات سے آٹھ بجے والا شو کررہی ہیں لیکن ان کے پروگرام کی ریڑھ کی ہڈی یعنی ان کا کانٹینٹ رائٹر سما چھوڑ کر کامران خان کی ٹیم کو جوائن کرچکا ہے جس کے بعد اس بات کے قومی امکانات ہیں کہ اب اس شو کا کانٹینٹ بھی ہلکا ہوجائے گا۔۔پپو نے توقع ظاہر کی ہے کہ ندیم ملک حسب روایت آٹھ بجے کا شو ہی کرینگے۔۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں