بول کے سابق صدراور معروف اداکار نبیل ظفر نے بول انتظامیہ کے خلاف پولیس سے رجوع کرلیا۔۔ نبیل ظفر نے شعیب شیخ کے خلاف ایس ایس پی ساؤتھ کو تحریری شکایت کی ہے، جس میں کہاگیا ہے کہ ۔۔ شعیب شیخ اور عدیل ارشد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔۔درخواست کے متن کے مطابق ۔۔نبیل ظفر شعیب شیخ کے پاس کام کرتے تھے، انہیں پندرہ ماہ کی سیلری نہیں دی گئی۔۔ جس کے لئے عدالت سے رجوع کررکھا ہے۔ درخواست میں بتایاگیا کہ بول میں ملازمت کے دوران انہیں دو گاڑیاں دی گئی تھیں۔۔جس پر اینٹی کارلفٹنگ سیل نے انہیں طلب کیا لیکن جب انہیں اصل صورتحال بتائی گئی تو انہوں نے مزید کوئی کارروائی نہیں کی۔۔ درخواست کے مطابق شعیب شیخ میرے خلاف مختلف پولیس اسٹیشن پر جھوٹی شکایت درج کرا رہا ہے ،شعیب شیخ میرے جعلی دستخط کرکے مجھے قانونی طور پر نقصان پہنچانا چاہتا ہے، نبیل نے ایس ایس پی ساؤتھ سے درخواست کی ہے کہ برائے کرم انہیں تحفظ فراہم کیا جائے ۔۔
نبیل ظفر کی شعیب شیخ کے خلاف پولیس کو درخواست
Facebook Comments