NAB vs Jang Group

نیب اور جنگ گروپ آمنے سامنے۔۔

نیب نے ایک وضاحت جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ براڈ شیٹ آربیٹریشن اور نیب پر تقریباً60ملین امریکی ڈالر کے جرمانے اور اخراجات کی ادائیگی کے بارے میں روزنامہ دی نیوز اور روزنامہ جنگ میں شائع ہونے والی خبر گمراہ کن ہے۔۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق نیب نے رپورٹ میں پیش کردہ ایک حقیقت کی بھی تردید نہیں کی ۔ رپورٹر کے مطابق نیب اگر چاہے تو ان کے خلاف کونسل آف کمپلین یا عدالت جائے ‘یہ خبر کئی اخبارات میں چھپی ہے ‘حسب معمول دوسروں کی طرح نیب نے بھی جنگ گروپ کو نشانہ بنایا ہے ‘ اگر یہ چاہیں تو برطانیہ میں بھی ہمارے اور کمپنی کے خلاف کارروائی کرسکتے ہیں ‘نیب نے یہ بھی نہیں بتایاکہ خبر میں غلط کیا ہے،نیب نے کہا کہ رپورٹ من گھڑت اور مقدمے کے حقائق سے رو گردا نی کی کلاسک مثال ہے اور اخراجات اور ایوارڈ کے اعداد و شمار غلط اور کہی سنائی باتوں پر مبنی ہیں۔ خبر کو مسترد کرتے ہوئے نیب نے یہ نشاندہی نہیں کی کہ رپورٹ کا کون سے حصہ اور کون سے اعداد و شمار غلط اور غیر حقیقی ہیں جبکہ دوسرے اخبارات میں شائع ہونے والی رپورٹوں میں نیب کے خلاف ایوارڈ کی مجموعی رقم دی ہے، جس کی نیب نے تردید نہیں کی۔ نیوز اور جنگ کی رپورٹ میں ایوارڈ کی تفصیلات اور اب تک مقدمے پر پاکستان کے کچھ اخراجات کی تفصیلات دی گئی ہیں اور اخبار اپنی رپورٹ پر قائم ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں