نیب نے اب اخبارات کا رخ کرلیا۔۔

نیب لاہور نے 2007ء سے اب تک اخبارات کو دیئے گئے اشتہارات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔ نیب لاہور کے ایڈیشنل ڈائریکٹر (سٹاف ) محمد مظہر جاوید کی طرف سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہےکہ 2007سے اب تک اخبارات کو اشتہارات کی تقسیم کی تفصیلات جمع کرائی جائیں۔اخبارات کو دئیے جانے والے اشتہارات کے نرخوں اور ادائیگیوں کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں، جبکہ ایک اخبار کے لاہور اور ملتان ایڈیشن کو دئیے جانے والے اشتہارات اور ان کے نرخوں کی بھی مکمل تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ مراسلہ میں ڈائریکٹرجنرل ریلیشنز پنجاب کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اخبارات کو دیئے گئے اشتہارات کی تفصیلات اور اشتہار جاری کرنے کے لئے تمام متعلقہ قواعد وضوابط نیب لاہور کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کمپینٹس ویری فکیشن سیل عثمان مجید کو فراہم کریں۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں