وزیر اعظم کی مبینہ تضحیک پر مبنی مواد نشر کرنے پر تحریک انصاف کے رہنما شوکت علی جوئیہ نے معروف کامیڈین خالد بٹ کے خلاف ایف آئی اے کو درخواست دے دی جس میں پروگرام کے کرداروں اور پروڈیوسر کے خلاف سائبر کرائم قوانین کے تحت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ درخواست گزار شوکت علی جوئیہ نے پروگرام میں ’مزاحیہ کردار‘ ادا کرنے والےمصطفی چودھری اور مرتضی چوہدری عرف خالد بٹ کو نامزد کرتے ہوئے 29 جنوری کے پروگرام کا حوالہ دیا ہے اور ایف آئی اے سے استدعا کی گئی ہے کہ اس ویڈیو کلپ کو نشر کرنے والے تمام افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے معروف کامیڈین مصطفی چوہدری نے کہا کہ انہیں ابھی تک ایف آئی اے کی جانب سے کوئی اطلاع تو نہیں دی گئی تاہم سوشل میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا ہے کہ ان کے خلاف درخواست دی گئی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے پروگرام کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں بلکہ مشکلات کا شکار ناظرین کو تفریح فراہم کرنا ہے،دنیا بھر کے پڑھے لکھے معاشروں میں اس طرح کے مزاحیہ پروگرام عوام کی تفرریح کے لیے پیش کیے جاتے ہیں، لوگ غربت کی وجہ سے خودکشیاں کر رہے ہیں اور ہم انہیں تھوڑی تفریح دینا چاہتے ہیں۔
“نیب” کے خلاف ایف آئی اے میں درخواست۔۔
Facebook Comments