channels ko nab se mutalik tabsaron se guraiz karen

نیب حکام اور میرشکیل میں تلخ کلامی۔۔

نیب نے غیر قانونی اراضی کیس میں جنگ وجیو گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان کو گرفتارکر لیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق نیب نے میر شکیل سے 54 کینال اراضی کی خریداری سے متعلق سوالات کیے لیکن ذرائع کے مطابق نیب حکام جمع کرائے گئے جواب سے مطمئن نہیں ہوئے۔میر شکیل الرحمان پر 1986 میں اس وقت کے  وزیراعلی نوازشریف سے 54 کنال اراضی سیاسی بنیادوں پر لینے کا الزام ہے جس کی تحقیقات کے لیے انہیں لاہور نیب میں طلب کیا گیا۔میر شکیل الرحمان کے فراہم کردہ دستاویزات سرکاری اور ایل ڈی اے کے ریکارڈ سے مطابقت نہیں رکھتے تھے، مزید سوالات پوچھنے پر نیب حکام اور میر شکیل الرحمان کے مابین تلخ کلامی بھی ہوئی۔ میر شکیل نیب کے فراہم کردہ سوال نامے کے  16 میں سے صرف  4 کا جواب دے سکے۔ غیر قانونی اراضی کیس میں میر شکیل 5 مارچ کو بھی لاہور نیب میں پیش ہوئے تھے۔ دریں اثنا روزنامہ جنگ کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) حکام نے پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو نیٹ ورک کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کو گرفتار کرنے کے بعد ان کے موبائل فونز اور بیگ ضبط کرلیا جبکہ انہیں کھانا اور دوائیں بھی نہیں دی گئیں۔ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کو گرفتار کرنے کے بعد نیب حکام نے نیب دفتر کے باہر کھڑی ان کی گاڑی کو نیب کے احاطے میں منگوایا۔ڈرائیور نے گاڑی اندر پارک کی اور اسے لاک کردیا تو نیب حکام نے زبردستی اسے گاڑی کھولنے پر مجبور کیا۔گاڑی میں رکھے میر شکیل الرحمٰن کے تینوں موبائل فون اور ان کا بیگ اپنے قبضے میں لے لیا۔نیب حکام نے ڈرائیور کا فون بھی ضبط کرلیا اور اسے بھی دو گھنٹے تک حبسِ بے جا میں رکھا۔گرفتاری کے بعد جب میر شکیل الرحمٰن کے اہلِ خانہ نے ان کی دوائیاں ان کو پہنچانا چاہیں تو نیب حکام نے نہ صرف دوائیاں بلکہ کھانا بھی فراہم کرنے نہیں دیا۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں