حیدرآباد میں نام نہاد صحافی کی بلیک میلنگ اور بھتہ خوری کی آڈیو لیک ہوگئی۔ پپو کے مطابق مذکورہ نام نہاد صحافی خود کو پبلک نیوز کا بیوروچیف کہتا ہے۔موصوف حیدرآباد کے مشہور بدین بس اسٹاپ پر بدنام زمانہ جوئے چھکے کے اڈے کا دس فیصد پارٹنر بھی ہے۔ جب کہ لطیف آباد سات نمبر پر باٹاشوز کے سامنے گٹکے اور مین پوری کے بے تاج بادشاہ سے پارٹنرشپ بھی رکھی ہے ، حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں مین پوری اور گٹکے کی سپلائی کے بعد حاصل ہونے والی آمدنی موصوف برابرکی بنیاد پر وصول کرتے ہیں۔موصوف نے لطیف آباد اے سیکشن 8 نمبرتھانے کی حدود میں بھی گٹکے فروش سے الگ سے پارٹنرشپ کررکھی ہے۔۔پپو کے مطابق نام نہادبلیک میلرصحافی یا اس کے کسی بندے کے خلاف کوئی کارروائی کی جاتی ہے تو نام نہاد صحافی پولیس افسران و اہلکاروں کو بلیک میل کرنا شروع کردیتا ہے۔بتایاجاتا ہے کہ یہ خود کو پہلے سما ٹی وی کا رپورٹر ظاہر کرتا تھالیکن ایسا نہیں تھا، پھر یہ خود حیدرآباد پریس کلب کا عہدیدار بھی بتاتا ہے لیکن پریس کلب سے بھی اس کا کوئی تعلق نہیں۔۔
نام نہاد صحافی کی بھتہ خوری کی آڈیو لیک۔۔۔
Facebook Comments