naam badalne ke baad film ko numaish ki ijazat

نام بدلنے کے بعد فلم کو نمائش کی اجازت۔۔

نام بدلنے سے فلم جاوید اقبال کو نمائش کی اجازت مل گئی۔ ککری (جاوید اقبال:دی ان ٹولڈ سٹوری آف اے سیریل کلر) میں مرکزی کردار یاسر حسین نے ادا کیا ہے، اس سے قبل فلم کی نمائش پر پابندی تھی۔ دو دہائیوں قبل لاہور میں جاوید اقبال نامی سیریل کلر نے سو بچوں کے قتل کا اعتراف کیا اس سیریل کلر کی کہانی کو فلم جاوید اقبال کی شکل میں پیش کیا گیا۔ فلمساز ابو علیحہ نے سیریل کلرجاوید اقبال کی زندگی کے چند واقعات سے فلم کی شکل میں پردہ اٹھانے کی کوشش کی ہے، اس فلم کا نام جاوید اقبال: دی ان ٹولڈ سٹوری آف اے سیریل کلررکھا گیا، اس وقت کی پنجاب حکومت کی جانب سے فلم کی نمائش پر پابندی عائد کر دی گئی تھی، تاہم اب ککری کے نام سے فلم کو ایک بار پھر 19 مئی کو نمائش کے کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں