سانگھڑ میں ڈان نیوز کراچی بیورو کے رپورٹر اور صحافی خاور حسین پراسرار طور پر جاں بحق ہو گئے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق خاور حسین کی لاش حیدرآباد روڈ پر ایک نجی ہوٹل کے باہر کھڑی گاڑی میں پائی گئی، جہاں ان کے سر میں گولی لگی ہوئی تھی اور ہاتھ میں پستول تھا۔خاور حسین آج نیوز سمیت مختلف چینلز میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردی۔ گولی خاور حسین کی کنپٹی میں لگی۔صحافتی تنظیموں نے اس واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور صحافیوں کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ دریں اثنا وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے خاور حسین کی سانگھڑ میں غیرطبعی موت کا نوٹ لے لیا۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی گئی، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ تحقیقات کرکے موت کی اصل وجہ کا پتہ لگایاجائے۔۔علاوہ ازیں وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجارنے واقعہ کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔۔ وزیرداخلہ نے ایس ایس پی سانگھر کو ہدایت کی ہے کہ واقعہ کی تمام پہلووؤں سے انکوائری کرکے رپورٹ فوری پیش کی جائے۔ ایس ایس پی سانگھڑ عابد بلوچ کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ خودکشی کا واقعہ لگ رہا ہے۔ فرانزک کے بعد حتمی طور پر معلوم ہوسکےگا۔۔ ان کا کہنا تھا کہ موبائل فون اور پسٹل قبضے میں لے لیا ہے۔
خاور حسین کی پراسرار ہلاکت، آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب۔۔
Facebook Comments
