مظفر گڑھ یونین آف جرنلسٹس ورکرز کا قیام عمل میں لایا گیا نو منتخب عہدیداروں نے مظفر گڑھ یونین آف جرنلسٹ ورکرز کے صدر میاں شمیم کی قیادت میں پی ایف یو جے ورکرز کے صدر پرویز شوکت سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں نئی یونین کے منتخب عہدیداروں کی فہرست پیش کی ۔ پی ایف یو جے ورکرز کے صدر پرویز شوکت نے نئی یونین کے قیام کا خیر مقدم کیا اور نئے عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ مظفر گڑھ میں نئی یونین کے قیام سے پی ایف یو جے ورکرز مزید مضبوط ہو گی ، انہوںنے کہا کہ پی ایف جے ورکرز نے ہمیشہ صحافیوں کے حقوق اور آزاد ی صحافت کیلئے بھر پور جدوجہد کی ہے اور یہ جدوجہد جاری رہے گی ،پی ایف جے ورکرز مظفر گڑھ یونین آف جرنلسٹ کے ممبران کے مسائل حل کرنے کیلئے بھر پور کوششیں کرے گی ۔ ، انہوںنے امید ظاہر کی نو منتخب عہدیداروان اپنے ممبران کے اعتماد پر پورا اتریں گے ۔ پی ایف یو جے ورکرز کے صدر پرویز شوکت سے نومنتخب باڈی کے جن عہدیداروں نے ملاقات کی ان میں نومنتخب جنرل سیکرٹری ذیشان اکبر نقاش ممبران شیخ محمد عابد، سلیم اللہ خان دستی اور میاں راشد کھگہ شامل تھے۔ نومنتخب صدر میاں سلیم ،جنرل سیکرٹری ذیشان اکبر نقاش اور دیگر عہدیداورں نے پرویز شوکت کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ پی ایف یو جے ورکرز کے صدر کی شاندار جدوجہد کی وجہ سے ہم نے اس تنظیم کے ساتھ منسلک ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔
مظفر گڑھ یونین آف جرنلسٹ ورکرزکا قیام
Facebook Comments