mutnazeh web series ko dekhne wale kum hogye

متنازع ویب سیریز برزخ کو دیکھنے والےکم ہوگئے۔۔

ہم جنس پرست مرد کرداروں کی وجہ سے تنازع کا شکار بننے والی پاکستانی ہدایت کار اور پاکستانی کاسٹ پر مبنی بھارتی ویب سیریز ’برزخ‘ کی چوتھی اور پانچویں قسط بھی ریلیز کردی گئی۔ویب سیریز میں ہم جنس پرست کرداروں کو دکھائے جانے کے بعد شائقین نے اسے یوٹیوب پر دیکھنا کم کردیا۔ویب سیریز کی پہلی قسط کو گزشتہ ماہ 19 جولائی کو ریلیز کیا گیا تھا، جسے اب تک یوٹیوب پر تقریبا 34 لاکھ بار دیکھا جا چکا ہے۔’برزخ‘ کی دوسری قسط کو 23 جب کہ تیسری قسط کو 26 جولائی کو ریلیز کیا گیا تھا اور تیسری قسط میں ہم جنس پرست مرد کرداروں کو دکھایا گیا تھا۔ویب سیریز کی دوسری قسط کو تاحال یوٹیوب پر 12 لاکھ جب کہ تیسری قسط کو 9 لاکھ سے بھی کم بار دیکھا گیا ہے، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ شائقین نے ویب سیریز کو دیکھنا کم کردیا۔ویب سیریز کی پہلی قسط کو 50 لاکھ بار جب کہ دوسری اور تیسری قسط سمیت چوتھی اور پانچویں قسط کو مجموعی طور پر 20 لاکھ بار بھی نہیں دیکھا گیا۔’برزخ‘ کی چوتھی قسط 30 جولائی جب کہ پانچویں قسط کو یکم اگست کے بجائے دو اگست کو ریلیز کیا گیا تھا۔ویب سیریز میں مرد ہم جنس پرست کرداروں کو دکھائے جانے کے بعد جب اس پر شدید تنقید شروع ہوئی، تب لوگوں نے اسے یوٹیوب پر مفت میں دیکھنا کم کردیا جب کہ اس سے قبل تک شائقین اسے خوب دیکھ رہے تھے۔تیسری قسط میں ویب سیریز کے دو مرد کرداروں میں رغبت دکھائے جانے پر شائقین نے ٹیم کو آڑے ہاتھوں لیا تھا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں