sath sahafion ke khilaaf cybercrime mein muqadma darj

متنازع وڈیوز، اداکاراؤں کا سائبرکرائم سے گریز۔۔؟؟

ایک ماہ سے زائد گزرنے کے باوجود مشہور اداکاراؤں نے اپنے خلاف یوٹیوب چینل پر قابل اعتراض گفتگو کے حوالے سے اب تک سائبر کرائم کراچی سے رابطہ نہیں کیا ہے۔ سائبر سرکل کراچی کے اعلی افسر کے مطابق نہ کبریٰ خان اور نہ ہی مہوش حیات نے ادارے کو کوئی درخواست دی ہے اور نہ ہی آ کر کوئی بیان عدالتی حکم کے باوجود ریکارڈ کرایا ہے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق کچھ عرصہ قبل 4 مشہور اداکاراؤں کے خلاف قابل اعتراض گفتگو کی ایک ویڈیو وائرل ہو گئی تھی۔ جس کے بعد پہلے کبریٰ خان نے عدالت عالیہ سے رجوع کیا اور پھر مہوش حیات نے بھی عدالت سے رابطہ کیا اور درخواستیں دییی کہ عدالت یہ حکم جاری کرے کہ وہ متنازع ویڈیو سوشل میڈیا سے ایف آئی اے ہٹوائے۔ دونوں کو عدالت نے ہدایت دی کہ وہ ایف آئی اے باضابطہ رابطہ کریں جبکہ دونوں نے ہی اس سے گریز کیا۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں