showbiz keliye parhai chordi

متنازع ٹک ٹاکر کو ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونے کا حکم۔۔

سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے سے متعلق بیان کے خلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے ٹک ٹاکر حریم شاہ کو 18 اپریل تک ایف آئی اے کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔سرکاری ادارے کے خلاف نازیبا الفاظ پر سندھ ہائی کورٹ نے حریم شاہ پر اظہارِ برہمی بھی کیا۔عدالتِ عالیہ نے حریم شاہ کو حکم دیا کہ انکوائری کے لیے پیش ہوں ورنہ حکم نامہ واپس لے لیں گے۔سندھ ہائی کورٹ نے اپنے حکم میں مزید کہا کہ منی لانڈرنگ کے الزام کا تعین کرنا ایف آئی اے کا کام ہے۔دورانِ سماعت حریم شاہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حریم شاہ معافی مانگ چکی ہیں اور وہ منی لانڈرنگ میں ملوث نہیں ہیں۔دریں اثنا متنازع ٹک ٹاک اسٹار و اداکارہ حریم شاہ کی طبیعت ناساز ہوگئی۔حریم شاہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ اُن کی طبیعت ناساز ہے، ناساز طبیعت کے حوالے سے انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ آکر انہیں ہوا کیا ہے؟ٹک ٹاک اسٹار نے اپنے ویڈیو پیغام میں سانحہ پشاور پر دلی افسوس کا اظہار کیا اور لواحقین کے لیے صبر و جمیل کی دعا کی جبکہ خودکش حملہ آور اور سہولت کاروں کے لیے بڑی سزا کا مطالبہ کیا۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں