showbiz keliye parhai chordi

متنازع ٹک ٹاکر فحاشی ختم کرنے کیلئے بے چین۔۔

ٹک ٹاکر حریم شاہ نے معاشرے سے فحاشی اور بے حیائی کو ختم کرنے کا مؤثر ترین طریقہ بتانے والے شخص کو 5لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کر دیا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق حریم شاہ نے گزشتہ دنوں ایک ٹویٹ کی جس میں ا س نے لکھا کہ ”معاشرے سے فحاشی و بے حیائی کو کیسے ختم کیا جا سکتا ہے؟؟ کمنٹس میں اپنی رائے دیں۔“ اس کے بعد ایک اور ٹویٹ میں ٹک ٹاکر نے لکھا کہ ”جس شخص کا کمنٹس سب سے بہتر ہو گا، وہ 5لاکھ روپے انعام پائے گا۔“تاہم ٹک ٹاکر نے بعد ازاں انعام والی ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی۔ایک ٹویٹ میں حریم شاہ نے اپنے سوالے جواب میں کچھ آپشنز بھی بیان کیے۔ اس نے لکھا کہ ”ا۔ فحش ویب سائٹس پر مکمل بین لگا دیا جائے؟؟ ب۔ عورتوں کے لیے برقعہ لازمی قرار دیا جائے؟پ۔ بدکاری پر سرعام کوڑے مارے جائیں؟“حریم شاہ کی ان ٹویٹس پر صارفین اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں اور اکثریت الٹا حریم شاہ کو طنز کا نشانہ بنا رہی ہے۔ دریں اثنا ٹک ٹاکر حریم شاہ کی لندن میں ایک بیلی ڈانسر پر ڈالر اور پاﺅنڈز نچھاور کرنے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔حریم شاہ لندن میں ایک پرائیویٹ پارٹی میں شریک تھیں۔ویڈیو پر کمنٹس میں صارفین حریم شاہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ابھی چند دن پہلے حریم شاہ اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر معاشرے سے فحاشی و بے حیائی ختم کرنے کی باتیں کر رہی تھی اورآج یہ حرکت کر رہی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں