mutnazeh peca act ke khilaaf aaj mulk bhar mein youm e siyaah ka aelan

متنازع پیکاایکٹ کے خلاف آج ملک بھرمیں یوم سیاہ کا اعلان۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ نے متنازعہ پیکا ایکٹ کے خلاف جمعہ کے روز ملک بھرمیں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔اسلام آباد سے پی ایف یو جے صدر افضل بٹ اور سیکریٹری جنرل ارشد انصاری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ملک بھر کے پریس کلبوں اور یونین کے دفاتر میں سیاہ پرچم لہرائے جائیں گے، متنازعہ پیکا ایکٹ کے خلاف احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔پی ایف یو جے نے کہا تمام صحافی بازووں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر سرکاری و غیرسرکاری تقریبات کی کوریج کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بل پر حکومت، قومی اسمبلی اور سینیٹ نے اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت نہیں کی تھی۔پی ایف یوجے کے رہنماؤں نے کہا صدر زرداری نے ملاقات کا موقع دیئے بغیر بل پر دستخط کیے جو افسوس ناک ہے، تحریک آزادی صحافت کا آغاز کر دیا ہے۔انھوں نے کہا کالے قانون کی منسوخی کیلئے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنے کی کال دی جائے گی۔، نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر سہ پہر ساڑھے 3 بجے سیاہ پرچم لہرایا جائے گا۔جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام پیکا ایکٹ ترمیمی بل2025 ءکے کالے قانون کے خلاف ملک بھر کے پریس کلبز میں یوم سیاہ منایا جا رہا ہے۔لاہور پریس کلب میں31 جنوری بروز جمعہ 2:30 بجے دوپہر یوم سیاہ منایا جائے گا اور کالے پرچم لہرائے جائیں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں