mutnazeh nigraan wazir e aala jamhooriat ki toheen hai

متنازع نگراں وزیراعلیٰ جمہوریت کی توہین ہے، شیخ رشید۔۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ 13 جماعتی اتحاد کے بغل بچے کو وزیراعلیٰ بنانا دودھ کی رکھوالی پر بلے کو بیٹھانے کے مترادف ہے،ملک اس وقت بدترین معاشی بحران سے گزر رہا ہے ایسے میں ایک متنازع شخص کو ملک کے سب سے بڑے صوبے نگران وزیر اعلیٰ لگانا عوام اور جمہوریت کی توہین ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس الیکشن کی آغاز ہی اپنے پسندیدہ بندوں کی تعیناتی سے ہورہا ہے اس کا انجام کیا ہوگا، ملک میں عوامی رائے تو تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جس کے نتائج اچھے نہیں ہوں گے عوام اپنے ووٹوں کی تضحیک کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، شیخ رشید نے کہا کہ ملکی حالات شفاف انتخابات کا تقاضہ کررہے ہیں ، ایسے میں کسی غیر جانبدار شیخ کو وزیراعلیٰ تعینات کیا جانا چاہیے تھا لیکن بدقسمتی سے ایسا نہیں ہوا ۔
ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں