سرمد کھوسٹ کی متنازعہ فلم ’زندگی تماشا‘ مارچ 2022ء میں پاکستان بھر کے سینماءگھروں میں ریلیز کی جائےگی۔سرمد کھوسٹ کی فلم ’زندگی تماشا‘ کا ٹریلر گزشتہ برس سامنے آیا تھا اور اسی وقت سے یہ فلم تنازع کا شکار ہے۔فلم کے خلاف مذہبی جماعت نے احتجاج کرتے ہوئے ملک گیر مظاہروں کا اعلان کیا تھا جبکہ سنسر بورڈ نے بھی فلم کے خلاف مختلف شکایات موصول ہونے کے بعد فلم کی ریلیز پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی تھی، جس کے باعث ابھی تک اس فلم کو پاکستان میں ریلیز نہیں کیا جا سکا ہے۔زندگی تماشا کی شریک پروڈیوسر سرمد کھوسٹ کے ساتھ ان کی بہن کنول کھوسٹ ہیں جبکہ فلم کا سکرپٹ نرمل بانو نے تحریر کیا ہے۔فلم کی کہانی صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں مختلف افراد کی زندگی گزارنے کے فن کا آئینہ ہے جس میں اداکارہ سمیا ممتاز نے ’فرخندہ‘ نامی خاتون کا کردار ادا کیا ہے۔اس کے علاوہ فلم کی کاسٹ میں عارف حسن، ماڈل ایمان سلیمان اور علی قریشی بھی شامل ہیں۔فلم ’زندگی تماشا‘ سال 2019 ءمیں بوسان عالمی فلم فیسٹیول کا معتبر ترین ’کم جسوئک‘ ایوارڈ اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئی تھی۔
