gumra kun mawad ki rok thaam

متنازع وڈیوز، پی ٹی اے کا ٹک ٹاک سے رابطہ۔۔

ٹک ٹاک گرلز حریم شاہ اور صندل خٹک نے پاکستان کی سیاسی آب و ہوا آلودہ کرنے کی کافی کوشش کی جو کسی حد تک کامیاب بھی رہی مگر اب ان کا مکو ٹھپنے کے لیے بڑا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس  کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے چینی ایپلی کیشن ’ٹک ٹاک‘ کو ایک خط لکھا ہے جس میں حریم شاہ اور صندل خٹک کی ویڈیوز ہٹانے کو کہا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اگر ٹک ٹاک پی ٹی اے کی درخواست پر حریم شاہ اور صندل خٹک کی ویڈیوز نہیں ہٹاتی تو ممکنہ طور پر پاکستان میں اس ایپلی کیشن پر پابندی عائد ہو سکتی ہے۔ پی ٹی اے کی طرف سے ٹک ٹاک کمپنی کو دونوں لڑکیوں کے اکاﺅنٹ ڈیلیٹ کرنے کو نہیں کہا گیا۔ صرف ویڈیوز ہٹانے کو کہا گیا ہے جن سے انہیں شہرت ملی۔ رپورٹ کے مطابق اس سے قبل بھی پی ٹی اے ٹک ٹاک سے لوگوں کی ویڈیوز ہٹانے کے معاملے پر رابطہ کر چکی ہے اور پی ٹی اے کی درخواست پر ٹک ٹاک نے 90فیصد متنازعہ ویڈیوز ہٹا بھی دیں۔ اب حریم اور صندل کے معاملے پر کمپنی کیا موقف اختیار کرتی ہے، اس کا پی ٹی اے کو انتظار ہے۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں