sindh mein sach bolne wale sahafion ka qatal kia jarha hai

متحرک میڈیاجمہوریت کی مضبوطی ہے، فواد چودھری

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر صدیق ساجد، نائب صدر احمد نواز خان، سیکرٹری جنرل آصف بشیر چوہدری سمیت دیگر نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عہدیداران کا انتخاب صحافی برادری کے ان پر اعتماد کا مظہر ہے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت اظہار رائے کے بنیادی، جمہوری اور آئینی حق پر کامل یقین رکھتی ہے۔ آزاد، فعال اور متحرک میڈیا جمہوریت کی مضبوطی اور جمہوری قدروں کے فروغ کیلئے ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس کی کارروائی عوام تک پہنچانے میں ‘پی آر اے’ کا کردار لائق تحسین ہے۔ درین اثناءپیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے بھی پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن کے انتخابات میں نو منتخب عہدیداران اور باڈی ممبران کو مبارک باد دی ہے انہوں نے کہا ہے کہ جمہوری عمل کے تحت پی آر اے عہدیداران کا ووٹ کے زریعے بروقت چناؤ اچھا اقدام ہے،۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں