athar mateen qatal case qatilon ka suragh mil gya

متاثرین پلاٹس کیلئے ری الاٹمنٹ کا فیصلہ۔۔

وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ کی زوم پر صدارت میں لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کا آٹھواں اجلاس اج محکمۂ بلدیات سندھ کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کراچی پریس کلب کے اراکین کو دیئے گئے پلاٹوں میں سے 211 پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں دشواریوں کے سبب ان پلاٹوں کی اسکیم 42 میں ری الاٹمنٹ کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں رکن سندھ اسمبلی عبدالقادر پٹیل، سیکریٹری بلدیات سندھ نجم شاہ، ڈائریکٹر جنرل لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی محمد اسحق کھوڑو، ڈپٹی کمشنر کیماڑی ، سپرنٹنڈنٹ انجینئر لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافت جمہوری معاشرے کا اہم ترین جز ہے اور صحافیوں کے مسائل کا حل پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت  کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی پریس کلب کے اراکین کو بذریعہ قرعہ اندازی  دیئے گئے پلاٹوں میں سے 211 پلاٹس کی الاٹمنٹ میں دشواریوں کے سبب صحافیوں کو شدید پریشانی تھی اور کراچی پریس کلب کی منتخب کابینہ اور اراکین اس مسئلے کے حل کے لئے سندھ حکومت سے مستقل رابطے میں بھی تھے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے صحافیوں کے مسئلے کے حل کے لئے  لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کے آٹھویں اجلاس میں کراچی پریس کلب کے ممبران کے 211 پلاٹوں کی لیاری ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی اسکیم 42میں ری الاٹمنٹ کا فیصلہ کر کے یہ مسئلہ مستقل طور پر حل کردیا ہے۔سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جوانسال چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی دانشمندانہ قیادت اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی رہنمائی میں سندھ حکومت عوامی مسائل کے حل میں کوشاں ہے ۔ پیپلز پارٹی قیادت کی سنجیدگی کی ہی وجہ ہے کہ آج صحافیوں کا یہ دیرینہ مسئلہ بھی حل کردیا گیا ہے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں