mutasireen plots keliye mutabadil plots ki manzoori

متاثرین پلاٹس کیلئے متبادل پلاٹوں کی منظوری۔۔

کراچی پریس کلب کی مجلس عاملہ نے وعدےکے مطابق ہاکس بے ہاوسنگ بلاک 2کے متاثرین کے لئے ایل ڈی اے سے متبادل پلاٹس کی منظوری کروا لی ہے ۔کراچی پریس کلب کی کوششوں اور درخواست پر لیاری ڈیوپلمنٹ اتھارٹی کی مجلس عاملہ کا اجلاس بدھ کو منعقد ہوا جس میں پریس کلب کے متاثرہ ممبران کے لئے متبادل پلاٹس کا مسئلہ ایجنڈے میں پہلے نمبر پر شامل تھا۔ اجلاس میں پریس کلب کے بلاک ٹو کے متاثرہ الاٹیز کو  ہاکس بے اسکیم 42 ہی میں متبادل پلاٹس دینے کی منظوری دے دی گئی ہے۔کراچی پریس کلب کے بلاک 2 کے  ایک حصہ پر سات سال قبل قبرستان کی تعمیر کے باعث الاٹیز اپنے پلاٹس سے محروم ہو گئے تھے ۔ کراچی پریس کلب کی باڈی کئی سالوں سے مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کو حل کرنے کی کوششوں میں مصروف تھی اور بلا آخر ایل ڈی اے نے متبادل پلاٹس دینے کی یقین دہانی کروائی اور بدھ کو اجلاس میں باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔ تاہم ایل ڈی کو ہدایت کی گئی ہے کہ پہلی ترجیح بلاک 2کے قریب کی جگہ رکھی جائے۔۔بدھ کو ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی کے اجلاس کے موقع پر کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، سیکریٹری محمد رضوان بھٹی اور خازن عبدالوحید راجپر ایل ڈی اے کے دفتر میں موجود رہے ۔واضح رہے کہ ستمبر کے آخری ہفتے میں وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کراچی پریس کلب میں منعقد ایک اجلاس میں شرکت کر کے یقین دہانی کروائی تھی کہ متبادل پلاٹس کا مسئلہ اکتوبر میں حل کر دیا جائے اور انہوں نے وعدہ کے مطابق اس مسئلہ کو اکتوبر میں حل کر دیاہے۔کراچی پریس کلب کی مجلس عاملہ نے اس مسئلہ کے حل پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ، وزیر اطلاعات سعید غنی ، ڈی جی ایل ڈی اے اسحاق کھوڑو اور دیگر مجلس عاملہ کے اراکین کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اس حوالے سے پلاٹس کی الاٹمنٹ کے لئے جلد ہی قرعہ کر دی جائے گی۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں