متاثرین نوائے وقت بھی اپنے حق کے لئے اٹھ کھڑے ہوئے اور میدان میں اتر آئے ہیں۔ متاثرین کی بڑی تعداد نے مختصر نوٹس پر اجلاس بلایا جس میں کراچی پریس کلب کے صدر امتیازفاران، کے یوجے کے رہنماؤں ملک احمد خان، حسن عباس، خلیل ناصر، اسلم شاہ، نعمت اللہ بخاری،پروفیسر توصیف احمد خان و دیگر نے اپنی تقاریر میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔۔ اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ ہر ماہ کے پہلی اتوار کو کراچی پریس کلب میں پہلے اجلاس اس کے بعد احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا۔ اخبار مالکان کی تنظیم اے پی این ایس کے الیکشن والے دن اے پی این ایس پر پرامن مظاہرہ کرکے مالکان اخبارات کو متاثرین نوائے وقت کے مسائل و موقف سے آگاہ کیا جائے گا۔ متاثرین نوائے وقت کے دفتر پر بھی مظاہرے اور دھرنے دیں گے۔۔ سوشل میڈیا پر اس ایشو کو ہائی لائٹ کیا جائے گا۔۔
Facebook Comments