mutasira media workers ke mayoos nai karenge

متاثرہ میڈیا ورکرز کو مایوس نہیں کریں گے،افضل بٹ۔۔۔

پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر اور کونسل آف کمپلینٹ پیمرا کے ممبر افضل بٹ نے کہا ہے کہ مجموعی طور پر میڈیا کی صورتحال انتہائی تشویش ناک ھے جس کے باعث میڈیا ورکرز شدید معاشی بحران اور بد حالی کا شکار ہیں وہ کراچی پریس کلب میں کراچی یونین اف جرنلسٹس کے زیر اہتمام متاثرہ میڈیا ورکرز کو درپیش مسائل کے حوالے سےمنعقدہ خصوصی نشست سے خطاب کر رہے تھےجس سے سینئر صحافی مظہر عباس پی ایف یوجےکے نائب صدر خورشید عباسی خازن لالہ اسد پٹھان صدر کے یو جے طاہر حسن خان جنرل سیکرٹری سردار لیاقت لالہ رحمان خالد کھوکھر اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا اس خصوصی نشست میں مختلف ٹی وی چینلز اور اخبارات کے متاثرین کو مدعو کیا گیا تھا امت سی بی اے کے صدر ندیم محمود اور دیگر شرکاء نے ممبر کونسل آف کمپلینٹ پیمرا کے سامنے اپنی شکایات رکھیں اور واجبات کی فوری ادائیگی کے لیے گزارشات پیش کیں کراچی پریس کلب میں منعقدہ یہ خصوص نشست کھلی کچہری میں تبدیل ہو گئی ممبر کونسل آف کمپلینٹ و صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس افضل بٹ نے متاثرین کی گزارشات غورسے سنیں اور کہا کہ کونسل اف کمپلینٹ دو یا دو سے زائد ماہ کے واجباتِ کی ادائیگی کے حوالے سے شکایات سنے گی اس حوالے سے ضروری دستاویزات کے ساتھ کونسل سے رجوع کریں انھوں نے کہا کہ ھماری حتی المقدور کوشش ھوگی کہ متاثرہ میڈیا ورکرز کو ترجیح بنیادوں پر واجبات کی ادائیگی یقینی ھو سکے انھوں نے کہا کہ یوجیز سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی اور کراچی کے متاثرہ میڈیا ورکرز کراچی یونین آف جرنلسٹس کی قائم کردہ کمیٹی کو جتنا جلدی ھوسکے اپنی تحریری شکایات کا اندراج کرائیں۔ پی ایف یو جے کی قیادت کو میڈیا ورکرز کے معاشی مسائل کا بخوبی اندازہ ھے افضل بٹ نے پرنٹ میڈیا ورکرز کے مسائل کے حل کے لیے اعلیٰ سطح پر کمیٹیاں تشکیل دینے کی تجاویز پر اتفاق کیا اور کہا کہ اخبارات سنگین صورتحال سے دو چار ھیں خبروں کا معیار گرگیا ھے جس اخبارات کی سرکولیشن بری طرح متاثر ہوئی ھے میڈیا انڈسٹری کو جدید تقاضوں سے ھم آہنگ کرنے کی ضرورت ھے سینئر صحافی مظہر عباس نے میڈیا انڈسٹری کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لئے ٹھوس تجاویز پیش کیں اس سے قبل کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر طاہر حسن خان اور جنرل سیکرٹری سردار لیاقت نے صدر پی ایف یو جے افضل بٹ اور دیگر مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ کے یو جے اپنے شاندار ماضی کو سامنے رکھتے ہوئے میڈیا ورکرز کو مایوس نہیں کرے گی۔آخر میں سول سوسائٹی کے اھم رکن پائلر کے مرحوم کرامت علی کے لیے دعائے مغفرت کی گئی ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں