پنجاب آرٹس کونسل نے متعدد اداکاروں کو عید الفطر پر ڈراما کرنے سے روک دیا۔اداکارہ خوشبو خان ،آفرین خان ، ہنی خان ، ندا چوہدری ، شیزہ بٹ سمیت دیگر شامل ہیں۔اداکاروں کی غیر اخلاقی پرفارمنسز ویڈیوز اعلی ٰحکام تک پہنچیں جس پر کارروائی کی گئی۔تمام اداکارائیں پنجاب بھر کے کسی تھیٹر میں پرفارم نہیں کر سکیں گی۔غیر اخلاقی پرفارمنس پرپنجاب کونسل آف دی آرٹس نےاداکارہ خوشبو خان، ندا چوہدری اور آفریں خان کوعید الفطر کے ڈراموں میں پرفارم کرنے سے روک دیا گیا۔اطلاعات کے مطابق پنجاب کونسل آف دی آرٹس نے غیر اخلاقی پرفارمنسز کرنے والی مزید پانچ اداکاراؤں کے خلاف شکنجہ تیار کر لیا۔اداکارہ سلک جٹ، خوبصورت کیف، شیزہ جٹ، ثوبیہ خان ٹو اور زارا خان شامل ہیں، ان تمام اداکاراؤں کی غیر اخلاقی پرفارمنسز کی ویڈیوز حاصل کر لیں گئیں۔خواتین اداکاراوں کے ساتھ مرد فنکاروں کی غیر اخلاقی پرفارمنسز بھی شامل ہیں، اداکار سرفراز وکی، وکی کوڈو ، راشد کمال،تسلیم عباس اور سجاد شوکی بھی پابندی کا شکار ہونے کو تیار ہیں۔آئندہ چند روز میں باقاعدہ طور پر ان سب فنکاروں کو پرفارمنسز سے روک دیا جائے گا۔