mustaheq fankaro mein ramzan package taqseem

مستحق فنکاروں میں رمضان پیکیج تقسیم۔۔

آرٹسٹ ایکشن فاؤنڈیشن کے سینئر وائس چیئرمین طارق جمال اور جنرل سیکرٹری شازمہ حلیم نے گزشتہ روزگورنر خیبرپختونخوا غلام علی کی جانب سے ملنے والی امدادی نقد رقم پشاور‘سوات اور کوہاٹ سمیت دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے 25مستحق اداکاروں‘شاعروںاور ہنرمندوں میں بصورت رمضان پیکیج تقسیم کی۔انہوں نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے مطالبہ کیا کہ وہ انہیں ملاقات کا وقت دیں تاکہ انہیں خیبرپختونخوا کے فنکاروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کریں تاکہ ان کا ازالہ ہوسکے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں