mustafa aamir qaatala case afwahein phelane walo kekhilaaf peca ki waraning

مصطفیٰ عامر قتل کیس،افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف پیکاکیس کی وارننگ۔۔

  وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے کہ کراچی میں مصطفیٰ عامر کے اغواء اور قتل کیس کے حوالے سے افواہیں اور من گھڑت بیانیے زیر گردش ہیں، افواہیں پھیلانے والوں کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ کیس کی تفتیش اور دیگر امور میں غفلت، لاپروائی یا کوتاہی کے مرتکبین کے خلاف کارروائی کی جائے گی، کوئی کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو قانون کے مطابق کارروائی ہوگی،جب یہ لڑکا لاپتہ ہوا، میں نے اسی وقت نوٹس لیا تھا۔ متعلقہ افسران کو کیس کے جلد سے جلد حل کے احکامات بھی دئیے تھے۔ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ ڈی آئی جی سی آئی اے نے مقدمے کی تفتیش سے متعلق بریفنگ دی ہے، اس کیس اور تفتیش پر گہری نظر ہے، تفتیش کے جملہ پہلوئوں کو انتہائی غیر جانبدار اور میرٹ کے مطابق آگے بڑھایا جائے گا۔ کیس کے حوالے سے افواہیں اور من گھڑت بیانیے زیر گردش ہیں، کیس کے حوالے سے انسداد دہشت کی عدالت کے جج نے جو بے ضابطگیاں کی ہیں، اس سلسلے میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو مکتوب ارسال کررہے ہیں، افواہوں اور من گھڑت بیانیے پر پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں