senior sahafi par firing mulzimaan ki giraftaari keliye team tashkeel

مسلح افراد کی فائرنگ، صحافی کا اکلوتا بیٹا جاں بحق۔۔

نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے سینئر صحافی اصغر علی جاوید کامریڈ کے اکلوتے صاحبزادے جاں بحق ہوگئے۔بورے والہ کی لکڑی منڈی کے کارخانہ بازار میں افطاری کے بعد نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے سینئر صحافی اصغر علی جاوید کے صاحبزادے فیضان اصغر کو فائرنگ کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔ فیضان اصغر کو شدید زخمی حالت میں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بورے والہ منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔فیضان اصغر کے بے رحمانہ قتل کی بورے والہ کی صحافی برداری، سول سوسائٹی اور سیاسی و سماجی رہنماؤں نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

ارطغرل کا پاکستانی ورژن بھی تیار۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں