music se gunaho ka koi lena dena nahi

میوزک سے گناہ کا کوئی لینا دینا نہیں، گلوکارہ کا ردعمل۔۔

معروف گلوکار نتاشہ بیگ نے عبداللہ قریشی کے میوزک انڈسٹری  چھوڑنے کے فیصلے پرسخت  ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “موسیقی خدا کا تحفہ ہے اس کا کناہ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے”۔ گلوکارہ نتاشہ بیگ نے اپنی انسٹاگرام سٹوری شیئر  کرتے ہوئے گلوکار عبداللہ قریشی کے فیصلے پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ۔نتاشہ بیگ نے لکھا کہ ” میں نے کبھی ان گلوکاروں اور اداکاروں کو نہیں سراہا جنہوں نے شعور اور ہدایت کے نام پر اپنا کیرئر چھوڑ دیا کیونکہ یہ انڈسٹری سے جڑے ہوئے غلط تاثر کوصحیح ثابت کرتا ہے”۔انہوں نےکہا کہ “ٹھیک ہے آپ کو ہدایت مل گئی ہے بہت بہت مبارک ہو، آگے بڑھیں مگر اس سارے عمل میں ہمیں ایک ولن اور گناہ گار انسان کی طرح نہ دکھائیں”۔نتاشہ بیگ نےمزید  کہا کہ “آپ کا عمل ایسا ہوسکتا ہے جسے اسلام پسند نہیں کرتا مگر موسیقی کی بات الگ ہے، یہ خدا کا تحفہ ہے، موسیقی کا گناہ سے کوئی لینا دینا نہیں ہے”۔گلوکارہ کی اس پوسٹ کے بعد انہیں کافی ٹرول کیا جا رہا ہے۔ صارفین انہیں سخت تنقید کر رہے ہیں۔نتاشہ بیگ نےصارفین کی تنقید کے بعد  ایک اور سٹوری اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا کہ” اپنے خالق کی عقیدت میں بدلنے میں کوئی حرج نہیں ،لیکن میں سمجھتی ہوں عبداللہ قریشی کا یک خوبصورت سفر ہے”۔ انہوں  نے صارفین کے تنقید کے حوالے سے کہا کہ” لوگ مجھ پر تنقید کر رہے ہیں ان میں سے00 2 فیصد لوگ موسیقی کا سہارا لیتے ہیں”۔ انہوں نے تنقید کرنے والےصارفین کو جواب دیتے ہوئے  کہا کہ  “میں قابل فخر مسلمان ہوں اور اللہ اور رسول اللہ صلی علیہ وآلہ وسلم کی پیروکار بھی ہوں”۔انہوں نے صارفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ” اس طرح میرے جذبات کو بھی ٹھیس پہنچی ہے، آپ یہ فیصلہ نہیں کر سکتے کہ کون جنت یا جہنم میں جائے گا ،لیکن اگر میں گانا گا رہی ہوں تو یہ مجھے کسی دوسرے مسلمان سے کم  نہیں کرتا”۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں