pedaishi musalman nahi shauri musalman hu

میوزک اسلام میں حرام نہیں، حمزہ عباسی۔۔

شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والے حمزہ علی عباسی نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھو لیے اور توپوں کا رُخ اپنی جانب کرلیا۔حمزہ علی عباسی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بُک اور ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سابق گلوکار عبداللّٰہ قریشی کے اس اقدام پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعائیں دیں اور انہیں آگاہ کیا کہ ’موسیقی اسلام میں مکمل طور پر حرام نہیں ہے‘۔حمزہ علی عباسی نے اپنے موقف کی تصدیق کے لیے دو یوٹیوب ویڈیوز کے لنک بھی شیئر کئے، پہلی ویڈیو ان کے اپنے یوٹیوب چینل کی ہے۔جب کہ دوسرا لنک جاوید احمد غامدی کے چینل کا ہے جس میں گانا اور موسیقی اسلام کی روشنی میں پر تبصرہ کیا گیا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں