asim azhar ne instagram zero kardia

میوزک کنسرٹ میں دھکم پیل،عاصم اظہر پرفارم نہ کرسکے۔۔

لاہور کے ایک کالج میں منعقد کردہ کنسرٹ میں دھکم پیل اور بد انتظامی کے باعث گلوکار و اداکار عاصم اظہر پرفارم کیے بغیر ہی چلے گئے۔گلوکارعاصم اظہر نے مذکورہ کنسرٹ میں بدنظمی اور دھکم پیل پر سلسلہ وار انسٹاگرام سٹوریز میں مداحوں سے معافی مانگتے ہوئے کہاکہ انہیں بھی اس طرح کی صورتحال کا اندازہ نہیں تھا۔عاصم اظہر نے اپنی انسٹا اسٹوری میں بتایاکہ وہ مداحوں کے لیے وہاں پرفارمنس کرنے پہنچے تھے اور وہ بیک اسٹیج پر موجود تھے مگر بدانتظامی اور دھکم پیل کی وجہ سے وہ پرفارم نہیں کر پائے، جس پرانہیں افسوس بھی ہے۔انہوں نے میوزک کنسرٹ میں بدانتظامی اور دھکم پیل ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں سے انتظامیہ کی جانب سے بھی معافی مانگی اور کہا کہ انہوں نے منتظمین کو کہا ہے کہ شائقین کو ٹکٹ کے پیسے واپس کیے جائیں۔گلوکار نے اپنی سٹوری میں دھکم پیل میں زخمی ہونے والوں کی مدد کا بھی اعلان کیا۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں