karachi press club ke ohdedaaro ke aezaz mein iftar dinner ka ahtemam

مشتاق سرکی کے خلاف کارروائی کا فیصلہ۔۔

کراچی پریس کلب (کے پی سی) نے جنگ اور جیو نیوز کے مرکزی دفتر پر حملے میں ملوث مشتاق سرکی کی ممبر شپ معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔کے پی سی کے مطابق مشتاق سرکی کی ممبر شپ معطل کرکے شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کراچی پریس کلب  کی جا نب سے جاری اعلامیہ کے مطابق  اتوار کو جیو نیوز کے خلاف مظاہرے میں مشتاق سرکی پیش پیش تھے اور اسی مظاہرے میں شامل مظاہرین نے نہ صرف جیو اور جنگ کے دفتر پر حملہ کیا بلکہ ملازمین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ کراچی پریس کلب کی مجلس عاملہ نے اس واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے مشتاق سرکی کی ممبر شپ معطل کر کے ان کو شو کاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پریس کلب کی مجلس عاملہ کا کہنا ہے کہ صحافی ہمیشہ غیرجانبدار ہوتا ہے اور اپنے قلم کے ذریعے اشوز پر بات کرتا ہے ۔ کسی بھی صحافی کی جانب سے مظاہرے کے نام پر میڈیا کے ادارے میں توڑ پھوڑ جیسے اقدامات نا قابل برداشت ہیں۔قبل ازیں کے یوجے دستور نے اپنے ایک بیان میں  جیو نیوز کے دفتر پر حملے میں کراچی پریس کلب کے ایک ممبر کے ملوث ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا کرتے ہوئےکراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی سیکرٹری رضوان بھٹی اور گورننگ باڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور ہنگامی اجلاس طلب کرے اور اس افسوسناک واقعے کی تحقیقات کرے،اور اگر میڈیا پر چلنے والی خبروں اور فوٹیچ میں صداقت ثابت ہو جائے تو واقعے میں ملوث کلب ممبر کے خلاف آئین کے مطابق فوری تادیبی کارروائی کرے۔۔کراچی پریس کلب کی باڈی واقعے میں ملوث ممبر کے خلاف آئین کے مطابق جو بھی کارروائی کرے اس کا با ضابطہ پریس ریلیز بھی جاری کرے۔۔کے یوجے دستور کے مطابق  جیو نیوز پر حملے میں ملوث شخص کا نام مشتاق سرکی بتایا جا رہا ہے اور یہ بھی الزام لگایا جا رہا ہے کہ وہ کراچی پریس کلب کا ممبر  ہے۔۔

ماہرہ خان نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔۔
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں