mushkil waqt hamari shakhsiat saazi keliye aataa hai

مشکل وقت ہماری شخصیت سازی کیلئے آتا ہے، منشاپاشا۔۔

اداکارہ منشا پاشا نے مشکل وقت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2014 اور 2015 زندگی کے مشکل ترین سال تھے۔سما کے مارننگ شو میں انہوں نے شوبز انڈسٹری میں کیریئر بنانے اور پہلی شادی سے متعلق کھل کر بات کی۔انہوں نے بتایا کہ ان کے خاندان میں کبھی کوئی شوبز انڈسٹری کا حصہ نہیں رہا،تاہم وہ بچپن سے شوبز انڈسٹری کا حصہ بننا چاہتی تھیں۔اداکارہ کے مطابق ان کے والدین ڈاکٹرز اور دونوں بہنیں وکیل اور مارکیٹنگ انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بچپن میں امی مجھے دیکھ کر اکثر ڈر جاتی تھیں اور کہتیں کہ لگتا ہے یہ ڈاکٹر نہیں اداکارہ بنے گی۔ان کا اپنی پہلی شادی کے متعلق کہنا تھا کہ وہ وقت مشکل ترین تھا۔انہوں نے بتایا کہ میرے خیال میں ایک وقت آتا ہے جب آپ کو متعدد فیصلے کرنے پڑتے ہیں اور ایک کے بعد ایک ایسا وقت آتا ہے، جس میں اپنے مستقبل اور زندگی کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ مشکل وقت ہماری شخصیت سازی کے لیے آتا ہے، جس کے گزرجانے کے بعد احساس ہوتا ہے کہ ہم کتنے مضبوط ہیں۔منشا پاشا نے والد کے انتقال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ 2014 سے 2015 کا وقت میں کبھی نہیں بھول سکتی۔انہوں نے بتایا کہ والد کینسر میں مبتلا تھے، ان کے انتقال کے بعد والدہ کو بھی ہارٹ اٹیک ہوا، وہ زندگی کا مشکل ترین وقت رہا۔اداکارہ نے والد کو یاد کرتے ہوئے کہا میرے والد طویل قدوقامت کے رعب و دبدبے والے مرد تھے، انہیں بیماری میں دیکھنا اذیت ناک تھا۔یاد رہے کہ منشا پاشا نے معروف سماجی رہنما اور وکیل سے 2021 میں شادی کی تھی۔اداکارہ کی پہلی شادی کم عمری میں ہوئی تھی جو طلاق پر ختم ہوئی اور انہوں نے طلاق کے کئی سال بعد جبران ناصر سے دوسری شادی کی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں