وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کردیاگیا،اسلام آبادہائیکورٹ نے عدلیہ مخالف پریس کانفرنس کرنے پر توہین عدالت نوٹس جاری کیا،اسلام آبادہائیکورٹ نے یکم نومبر کو صبح 9 بجے فردوس عاشق اعوان کو طلب کرلیا۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ فردوس عاشق نے پریس کانفرنس میں کہا کہ نوازشریف کو خصوصی ریلیف دینے کیلئے شام کو خصوصی عدالت لگائی گئی ،نوٹس میں کہا گیا ہے کہ فردوس عاشق اعوان بتائیں کیوں نہ ان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے،عدالت نے یہ کہا ہے کہ وہ چونکہ خود معاون خصوصی ہیں اور اس طرح کی توہین آمیز گفتگو کرتے پر ان کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیوں نہ شروع کی جائے گی۔۔۔
Facebook Comments