کالم نویس فضل حسین اعوان نے پاک فوج پر تنقید کرنے والوں کو اپنے کالم میں جواب دیا ہے اور ایک صحافی کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ بھی ذکر کیا ہے۔۔روزنامہ پاکستان کیلئے تحریر کیے گئے اپنے کالم”دو یاگار تحریریں: قائداعظم۔ آئی ایس آئی” میں انہوں نے لکھا “جنرل پرویز مشرف کے دور میں رفیق غوری کی نیوز ایجنسی کا بڑا کام اور بڑا نام تھا۔ غوری صاحب کی ان دنوں شہرت آمریت مخالف کی تھی۔ ایک روز ان کو اٹھالیا گیا۔ ان کا کاروبار تباہ اور خود صحت کے مسائل سے دوچار ہو گئے۔چلنا پھرنا تک دو بھر ہو گیا تھا۔ مگر ان کی زبان پر فوج کے لیے کبھی شکوہ نہیں آیا۔ ان سے جب بھی پوچھا کہ آپ کے ساتھ کیا کچھ نہیں کیا گیا آپ پھر بھی فوج کی حمایت کرتے ہیں۔ ان کا جواب بڑا خوبصورت ہوتا۔ وہ کہتے،ہو سکتا ہے کی کسی اور ادارے نے فوج کا کندھا استعمال کیا ہوا اگر فوج نے بھی ایسا کیا ہے تو یہ دشمن کی فوج نہیں، میرے وطن کی سرحدوں کی حفاظت کی ضامن فوج ہے۔میں اس کیخلاف نہیں جاسکتا،اس کی کردار کُشی اور اسے بدنام نہیں کرسکتا۔”
مشرف دور میں جب ایک صحافی کو اٹھایا گیا۔۔؟؟
Facebook Comments