hukumat ki koshish imran khan jail mein rahen

مری واقعہ  پر انصارعباسی بھی دل گرفتہ۔۔

مری میں برفانی طوفان کے دوران لوگوں کی مجبوریوں کا ناجائز فائدہ اٹھانے والوں کی بے حسی پر صحافی انصار عباسی بھی چپ نہ رہ سکے۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انصار عباسی نے لکھا ” کچھ کالی بھیڑوں کی وجہ سے پورے مری کو بدنام کیا جا رہا ہے۔ کسی کی مجبوری کا فائدہ اُٹھانا غیر انسانی اور غیر اسلامی رویہ ہے۔ میرا تعلق مری سے ہےاور میں اُن تمام افراد کی پرزور مذمت کرتا ہوں جنہوں نے برف باری کے دوران سیاحوں کی مجبوری کو اپنے لیے پیسہ بنانے کا ذریعہ بنایا۔ افسوس۔خیال رہے کہ جمعہ کو مری میں آنے والے برفانی طوفان کے باعث 22 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ سوشل میڈیا پر انتظامیہ کے ساتھ ساتھ مری کے ان بے حس ہوٹل مالکان کو بھی اس سانحے کا ذمہ دار قرار دیا جا رہا ہے جنہوں نے راتوں رات کرایوں میں کئی گنا اضافہ کردیا جس کے باعث لوگ سڑکوں پر مرنے لگے۔ بعض سیاحوں کا کہنا ہے کہ ہوٹل مالکان نے ایک رات کا کرایہ 50 ہزار روپے تک کردیا تھا۔

sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں