murid qatal case F I A ki madad talab

مرید قتل کیس، ایف آئی اے کی مدد طلب۔۔

ٹی وی اینکر مرید عباس کے قتل میں جوڈيشل مجسٹریٹ جنوبی نے ملزم عاطف زمان کو 19 جولائی تک جوڈيشل ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔کراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں اینکر مرید عباس قتل کیس کی سماعت ہوئی جس دوران تفتیشی افسر نے عدالت سے ملزم کے 19 جولائی تک 4 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔دوران سماعت ملزم کے وکیل نے کہا کہ اسے عاطف سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔دوسری جانب تفتیشی ٹیم نے کیس میں ایف آئی اے سے مدد مانگ لی ہے، ملزم عاطف زمان نے بڑے پیمانے پر مختلف لوگوں سےمالی فراڈ کیا ہےجس کی انکوائری کے لئے ایف آئی اے کی مدد چاہیے۔تفتیشی افسر نے مؤقف اپنایا کہ تفتیش کے حوالے سے ابھی میں کچھ نہیں بتاسکتا، ملزم کے بھائی اور ڈرائیور کی تلاش کررہے ہیں، ڈاکٹروں کی رپورٹ آج جمع کرائی ہے، ملزم کی حالت ایسی نہیں کہ پیش کیا جا سکے لہٰذا ڈاکٹرز کی اجازت کے بعد ہی ملزم کوعدالت میں پیش کیا جائے گا۔تفتیشی افسر نے عدالت کو مزید بتایا کہ ملزم عاطف زمان اٹھ بیٹھ نہیں سکتا، اس کے ریمانڈ میں توسیع کی جائے۔عدالت نے ملزم کی صحت اور تفتیش سے متعلق رپورٹ 30 جولائی تک طلب کرتے ہوئے ملزم عاطف زمان کو 19 جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔۔۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں