mureed abbas qatal case | Ehem gawah ka bayaan online record hua

مرید قتل کیس، چشم دید گواہ کا بیان سیل۔۔۔

مرید عباس قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے چشم دیدگواہ نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ہے استغاثہ کی جانب سے چشم دید گواہ کا نام صیغہ راز میں رکھا گیاہے،گواہ نے اپنے بیان میں کہاکہ عاطف زمان نے میرے سامنے مرید عباس پر فائرنگ کی، گواہ اورمرید عباس سمیت چار لوگوں نے رقم انویسٹ کی،لاکھوں روپے سے شروع ہونے والی انویسٹمنٹ کروڑوں روپے تک جاپہنچی،رمضان کے بعد عاطف زمان نے منافع دینا کم کردیا ،منافع کی کمی کے باعث ہم نے رقم کا مطالبہ کیا،وقوعہ والے روز ہم عاطف زمان کے دفتر پہنچےتوعاطف زمان نے مرید عباس کے بعد مجھے بھی مارنے کی کوشش کی لیکن میں نے عاطف زمان کا پستول پکڑ لیا اور دھکا دے کر بھاگ گیا،عدالت نے بیان ریکارڈ کرکے سیل کردیا۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں