mureed abbas qatal case maqtool ki bewa ka bayan qalam band

مرید عباس قتل کیس، مفرور ملزم کی دھمکیاں۔۔

مریدعباس قتل کیس میں مفرور ملزم اور قاتل عاطف زمان کے بھائی عادل زمان نے چشم دید گواہ کو ان ڈائریکٹ دھمکی دے دی۔۔ مفرور ملزم عادل زمان کے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کررکھے ہیں لیکن پولیس اب تک اسے گرفتار کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔۔ اینکر قتل کیس کے مفرور ملزم نے فیس بک پر واقعہ کے عینی شاہد عمر ریحان کو ان ڈائریکٹ دھمکی دی، اپنے پیغام میں عادل زمان نے کہا، عمر بھائی یہ سب کیا ہوگیا۔۔ پھر ملزم نے عمر ریحان کو کہا کہ۔۔اپنا خیال رکھنا، اللہ سب کو ہمت اور حوصلہ دے۔۔اطلاعات کے مطابق مفرور ملزم عادل زمان پولیس کی پہنچ سے دور مگر سوشل میڈیا مسلسل استعمال کررہا ہے۔۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں