مرید عباس قتل کیس میں تفتیشی افسر نے چالان جمع کرانے کیلئے مہلت طلب کر لی ہے۔جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کراچی نے چالان جمع کرانے میں تاخیر پر پولیس پر اظہار برہمی کرتے ہوئے اسے 7 دن کے اندر چالان جمع کرانے کا حکم دے دیا۔جمعہ کوکراچی کی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں مرید عباس قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ کیس کے تفتیشی افسر اور مدعی کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے ۔دورانِ سماعت پولیس نے کیس کا چالان جمع کرانے کے لیے عدالت سے مزید مہلت طلب کی۔تفتیشی افسر عتیق الرحمن نے عدالت کو بتایا کہ مرکزی ملزم عاظف زمان کے بھائی اور مفرور ملزم عادل زمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہے۔ تفتیشی افسر نے چالان جمع کرانے کیلئے مزید مہلت طلب کرلی۔عدالت نے چالان پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کیا اور پولیس کو 7 دن میں تحقیقات مکمل کر کے 9 اگست تک چالان جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
مرید عباس قتل کیس،چالان پیش نہ ہوسکا۔۔
Facebook Comments