mureed abbas qatal case maqtool ki bewa ka bayan qalam band

مرید قتل کیس، پولیس کی کوتائیاں سامنے آنے لگیں۔۔

کراچی میں اینکر پرسن مریدعباس سمیت دو افراد کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے ایف آئی آر میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ سیون اے ٹی اے شامل کردی ہے۔ یاد رہے کہ بارہ جولائی کو مقتول اینکر مرید عباس کی اہلیہ کے وکیل نے مقدمے میں اے ٹی سی کی دفعات شامل کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ اینکر مرید عباس قتل کیس کی تفتیش پر سوالات اٹھنا شروع ہوگئے ہیں، تفتیشی ذرائع کے مطابق مقدمہ درج کرتے ہوئے دہشت گردی کی دفعہ شامل نہ کرکے ملزم کو مبینہ فائدہ پہنچانے کی کوشش کی گئی، پولیس نے14روز بعد مقدمے میں دہشت گردی کی دفعہ کا اندراج کیا، ذرائع نے بتایا کہ تفتیشی پولیس عاطف زمان کے بھائی عادل زمان کو بھی گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے جبکہ دہرے قتل کی واردات کے وقت ملزم کا بھائی موقع پر موجود تھا۔ کیس کی تحقیقاتی کمیٹی کے سربراہ ایس ایس پی طارق دھاریجو تفتیش میں اہم کردار سامنے نہ لاسکے جبکہ سائوتھ زون پولیس کے سینئر افسران کو کیس کی تفتیش میں نظر انداز کردیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے عاطف زمان کا ویڈیو بیان جاری کرکے معاملے کو مزید گھمبیر کردیا، گزشتہ روز سامنے آنے والا عاطف زمان کا ویڈیو بیان پانچ روز قبل ریکارڈ کیا گیا تھا، تفتیشی پولیس نے کروڑوں روپے کے لین دین کے معاملات سے بھی ہاتھ اٹھالئے، ذرائع نے مزید بتایا کہ تفتیشی پولیس نے تمام متاثرین کے بیانات تاحال قلم بند نہیں کئے۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں