خصوصی رپورٹ
ٹائر اسکینڈل کے مرکزی کردار اور مرید عباس کے قاتل نے پولیس کو کیا بتایا؟عاطف زمان کی کتنی جائیدادیں اور گاڑیاں ہیں؟؟قتل میں کس کا پستول استعمال ہوا؟سب سے پہلا انویسٹر کون تھا؟لاکھوں روپے کروڑوں میں کیسے بدلے؟عاطف زمان کو والد نے گھر سے کیوں نکالا؟دوستوں کی آسانی کے لیے عاطف زمان سے کی گئی تفتیش کے کچھ حصے پیش خدمت ہیں ، تفتیشی خرابیوں سے بچنے کے لیے اہم سوالات اور جوابات شیئر نہیں کررہا۔ ان تفصیلات کے سامنے لانے میں مدد کرنے بابر سلیم(سینئر جرنلسٹ آپ نیوز کراچی بیورو) کا شکریہ
انویسٹمنٹ کے نام پر پانچ لاکھ روپے لے کر نیکسن کمپنی کی ریکوری کی رقم پوری کی،عاطف زمان
پہلے انویسٹر دوست کو مہینے کے پچاس ہزار کے منافع کا بتا کر گھیرا،بیان
دو دن بعد دوست کے چھوٹے بھائی نے بیس لاکھ روپے انویسٹمنٹ کے لیے دے دیے،بیان
مجھے کچھ کیے بغیر آسانی سے پیسے ملنا شروع ہوگئے تھے۔ بیان
ہمایوں کون تھا، تفتیشی افسر کا سوال
ہمایوں سب سے پہلے پانچ لاکھ کی انویسٹمنٹ کرنے والا دوست تھا،ملزم کا جواب
ہمایوں نے اپنے دوست مرید عباس سے ملوایا،عاطف زمان
مرید نے کہا کہ تنخواہ کم ہے،ہمارے بھی تھوڑے پیسے کاروبار میں لگا دیں،بیان
مختلف لوگوں کو دوسروں کے پیسوں سے منافع کے نام پر رقم دیتا رہا،بیان
کسی قسم کا کاروبار نہیں تھا،ٹائروں کی بات ڈرامہ تھی،بیان
مرید کے بھائی کی دکان کے لیے ٹائر جان پہچان والوں سے لے کر بھجوائے،عاطف زمان
لوگوں کے کروڑوں روپے تم نے کیسے دینا ہیں ،تفتیشی کا سوال
2014 سے انویسٹمنٹ کا سلسلہ باقاعدہ شروع ہوا ، بیان
دس لاکھ دینے والے کو دو لاکھ کا منافع دے کر وہی ری انویسٹ کرا لیتا تھا ،بیان
بیس سے پچیس فیصد تک منافع کے نام پر دیتا تھا ،بیان
یاسر کون ہے؟ سوال
یاسر وہی ئے جس کے بھائی نے پانچ لاکھ سے انویسٹمنٹ کا کام شروع کرایا،بیان
یاسر نے ہی مجھے شروع میں بیس لاکھ روپے بھی دیے تھے ،بیان
2014 میں یاسر نے کروڑ سے سو کروڑ روپے انویسٹمنٹ کے لیے دیئے،بیان
دو دن پہلے انویسٹرز کی لسٹ نکلوائی کو 91کروڑ کی تھی،بیان
سب انویسٹرز کے پیسے اتارنے کا سوچا تھا،ملزم کا بیان
اتنے پیسوں سے تم نے اپنے لیے کیا کیا،تفتیشی افسر کا سوال
نیا ناظم آباد اور بحریہ میں پلاٹس لیے،انہیں بیچ کر پیسے لوگوں کو دینا تھے،بیان
بینکوں سےچار کاڑیاں پراڈو،لینڈ کرو زر اور گرینڈی اور فارچونرنکلوائی تھی،بیان
گاڑیوں کو رینٹ پر لگانے کا بھی پلان تیار کیا تھا،بیان
2018 تک پانچ سال کے دوران چیزیں بالکل نارمل رہیں ،بیان
مدثر اقبال اور ان کے دوستوں کی انویسٹمنٹ سے رولنگ بہتر چل رہی تھی،بیان
واقعے سے ایک روز پہلے بھی ایک صاحب پچاس لاکھ لے کر آئے،میں نے منع کردیا ،بیان
بیرون ملک کہاں کہاں گئے،تفتیشی کا سوال
یاسر کے ساتھ تھائی لینڈ،چائنا،سری لنکا انڈونیشیااور ملائشیا گیا،بیان
گھر کی ادائیگی کردی،ابھی سب لیز نہیں لراسکے،بیان
واقعے میں استعمال ہونے والا پستول کس کا ہے،سوال
پستول چھوٹے بھائی عادل زمان کا ہے،بیان
خاندان کے سب لوگوں کے مرجانے والی کہانی کی حقیقت کیا ہے،تفتیشی ٹیم کا سوال
2005کے زلزلے میں والدہ کے انتقال کے بعد والد نے 2007میں دوسری شادی کی، بیان
والد کی دوسری شادی پر میرے ان سے شدید اختلافات ہوگئے،عاطف زمان
والد نے مجھے گھر سے نکال دیا تھا، بیان
انٹر کے امتحان میں فیل ہوا تو وہ بھی والد سے چھپایا،بیان(خصوصی رپورٹ)