مرید قتل کیس، 2اہم کرداروں کی شدت سے تلاش

ٹی وی اینکر مرید عباس قتل کیس میں قاتل کے کاروبارکے بارے میں اہم انکشافات سامنےآگئے‘تحقیقاتی اداروں نے چوبیس گھنٹوں میں کیس سے جڑے 20سے زائدافراد کے بیانات قلم بند کرلئے‘عاطف زمان کے 3اکاؤنٹس سے گزشتہ چار سال کی ٹرانزیکشن کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے ‘قتل سے ایک ہفتہ قبل مریدعباس اور قاتل عاطف زمان کے درمیان ہاتھاپائی بھی ہوئی تھی‘ پرکشش منافع کے بزنس کا ڈراپ سین2ماہ قبل اس وقت ہواجب قاتل عاطف زمان نے منافع دینا بند کیا۔۔روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق 4سال تک اپنے ہی پیسوں سے منافع لینے والے ٹی وی اینکرنے پلاٹ اور دیگر قیمتی اشیا بھی خریدیں‘پولیس نے کیس سے جڑے اہم کرداردو بھائیوں کی تلاش شروع کردی6ماہ قبل تک مرید عباس کے علاوہ کسی کی عاطف زمان تک رسائی نہیں تھی ‘زیادہ سرمایہ کاری کرنےو الے افراد کیس کے دو اہم کرداروں کے رابطے میں تھے ،اہم کرداروں نے بیچ سے نکل کر کچھ عرصہ سے تمام سرمایہ کاروں کو براہ راست عاطف زمان سے ملوانا شروع کردیا تھا،ٹائروں کے بزنس کے علاوہ عاطف زمان نے چاول اور کپڑے کے بزنس کا بھی لالچ دیا ہوا تھا‘ٹی اینکر کےبھائی کے ذریعے لاہور کی ایک اہم شخصیت نےبھی 2کروڑ کی سرمایہ کاری کی ،ذرائع کا کہنا ہے کہ عا طف زمان کے موبائل پر ایک ماہ کے دوران800سے زائد کالزکے ریکارڈ کی بھی چھان بین شروع کر دی گئی ہے ،عاطف زمان کے موبائل کی 800 میں 589کالز13موبائل نمبرز کی ہیں،زیادہ کالز میں مقتول مرید عباس،کیس کے2اہم کردار،اور 10نمبرز میڈیا سے وابستہ افراد کے ہیں،پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ کا روبار سے جڑے افراد کے بیانات اور عاطف زمان کے تفصیلی بیان کے بعد قتل کی وجوہات کا پتہ لگایا جائے گا۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں