مریدعباس قتل کیس، متاثرین سے درخواستیں طلب۔۔

ٹی وی کے اینکر مرید عباس قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ،نیب کراچی نے عاطف زمان کے فراڈ کے معاملے پرمتاثرین سے درخواستیں مانگ لی۔عاطف زمان کی جانب سے ٹائروں کے بزنس میں فراڈ اوردھوکہ دہی کےمعاملے میں ٹی وی اینکرمرید عباس کا بھی قتل ہوا ہے۔کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کے ذریعے کثیرمنافع کمانے کے لالچ میں گرفتار ملزم عاطف زمان نے شہریوں کےساتھ فراڈ اوردھوکہ دہی کی جس پرنیب کراچی بیورو نے متاثرین کو نیب میں 20 روزمیں درخواستیں جمع کرانے کیلئے اشتہار دیدیا ہے۔نیب کی طرف سے جاری کئے گئے اشتہار میں درخواست گزاروں کو کہا گیا ہے کہ وہ اصل شناختی کارڈ کی کاپی کےساتھ تمام دستاویزات تصدیقی شدہ حلف نامے کےساتھ نیب کراچی کو جمع کرائیں۔یاد رہے کہ 9 جولائی کو اینکرمرید عباس کو ڈیفنس کےعلاقے میں قتل کیا گیا،،23 جولائی کو مرید عباس کے قتل میں نامزد ملزم عاطف زمان نے سیشن عدالت میں قتل کے جرم اسے اعتراف کرنے سے انکارکردیا تھا۔

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں