میڈیا اینکرز سمیت درجنوں افراد کو کروڑوں کا چونا لگانے والے مرید عباس کے قاتل عاطف زمان کو کراچی کی سٹی کورٹ میں پیش کیاگیا، جہاں ملزم عاطف دوسری پیشی کے موقع پر بھی ڈراموں سے بازنہ آیا، ایمبولینس میں چاق و چوبند بیٹھے ملزم نے جب اپنی طرف صحافیوں کو آتے دیکھا تو جلدی سے لیٹ گیا،اپنے کئے پر ندامت کے سوال پر اس نے اشاروں سے ہاں میں جواب دیا۔۔ملزم پیشی کے موقع پر ایمبولنس میں رہا، عدالت نہیں گیا، ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے ملزم عاطف کو مکمل فٹ قراردیاتھا، ملزم جیل میں چل پھر رہا تھا لیکن دوسری منزل پر واقع عدالت میں نہیں گیا، ڈرامائی ملزم کو بعدازاں کورٹ پولیس واپس لاک اپ لے گئی۔۔دریں اثنا کراچی کی مقامی عدالت نے اینکرمرید عباس قتل کیس میں تفتیشی افسر کو کیس کا چالان جمع کرانے کیلئے 2 اگست تک کی مہلت دے دی ہے۔جمعرات کوسٹی کورٹ میں اینکرمرید عباس قتل کیس کی سماعت ہوئی،سماعت کے موقع پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ کیس کی تفتیشی تقریباً مکمل ہوچکی ہے، کیس کا چالان جمع کرانے کیلئے مہلت دی جائے۔جس پر عدالت نے تفتیشی افسر کو چالان جمع کرانے کیلئے دو اگست تک کی مہلت دے دی ہے۔پولیس چالان کے مطابق مرید قتل کیس میں مرکزی ملزم عاطف زمان گرفتار جبکہ ملزم عاطف زمان کا بھائی عادل زمان تاحال مفرور ہے۔
مریدکاقاتل ڈراموں سے باز نہ آیا
Facebook Comments