(خصوصی رپورٹ)
اینکر مرید عباس سمیت دو افراد کے قتل کی تحقیقات کے دوران انتہائی ہولناک انکشاف ہوا ہے کہ عاطف نے 40میڈیا پرسنز سے رقم ہتھیائی، 5کو قتل کا منصوبہ بنایا، اہلخانہ کو مانسہرہ بھیج کر منصوبے کے مطابق مرید اور دوست کو قتل کیا، ایک شخص جان بچانے میں کامیاب رہا، ملزم عاطف زمان نے رقم ٹائرز کے کاروبار کے نام پر حاصل کی ،اصل میں ملزم کوئی کاروبار کر ہی نہیں رہا تھا،اس نے میڈیا پرسنز سمیت دیگر کو شیشے میں اتار کر دھوکہ دہی سے رقوم حاصل کی،کسی دوسرے کے ٹائر کے کاروبار کو اپنا بنا کر پیش کیا،رقوم مرید عباس، اس کے دوستوں اور دیگر سے حاصل کی گئیں،تقریباً 40میڈیا پرسنز نے اپنی رقم انویسٹ کر رکھی تھی۔ تفصیلات کےمطابق اینکر مرید عباس سمیت دو افراد کے قتل کی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا ہےکہ ملزم عاطف نے جن میڈیا پرسنز سے رقوم لی ہوئی تھیں وہ میڈیا پرسنز تمام بڑے اداروں سے منسلک ہیں،دیگر افراد نے بھی عاطف کا لائف اسٹائل دیکھ کر رقم انویسٹ کی، یہ معاملہ ایک محتاط اندازے کے مطابق دو سے ڈھائی ارب کا ہوسکتاہے،ملزم نے ڈبل شاہ طرز پر فراڈ سے رقم حاصل کی،ملزم عاطف زمان ماضی میں بہت ہی مشکل زندگی گزار رہا تھا، اچانک اس کے پاس پیسے اور فلیٹ ممکنہ طور پر اسی رقم سے آئے ،ملزم عاطف کے ہمراہ اس فراڈ میں مزید افراد بھی شامل ہیں، مرید عباس سمیت5افراد کے قتل کا منصوبہ 2سے 3روز قبل بنایا گیا،منصوبہ بندی کے بعد عاطف نے اپنے اہلخانہ کو مانسہرہ روانہ کردیا ،مرید عباس اور دیگر 4افراد اپنی رقم کا شدت سے تقاضہ کر رہے تھے،سب سے پہلے ملزم نے انہیں قتل کرنے کے لیے چنا،عمر نامی شخص فائرنگ کے وقت موقع سے بھاگ گیا تو بچ گیا،یہ بھی تحقیقات جاری ہیں کہ فائرنگ کے وقت وہاںکون کون موجود تھا،دیگر دو جن میں ایک اینکر بھی شامل ہے اسے بھی قریبی مقام پر بلوایا گیا تھا،ملزم کا بھائی عادل موقع سے فرار ہے، اس کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں،ملزم عاطف تمام5افراد کو قتل کرنا چاہتا تھا،ابتدائی تحقیقات کے مطابق وہ خود بھی خودکشی کرنا چاہتا تھاتاہم حتمی بات تحقیقات مکمل ہونے پر کہی جاسکے گی۔۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن طارق دھاریجو نے کہا ہے کہ ملزم عاطف زمان کا تفصیلی بیان ریکارڈ کرلیا گیا ہے،ملزم نے50 کروڑ روپے کی ہیر پھیر کی ہےجبکہ قتل کی وارداتوں کا بھی اعتراف کرلیا ہے،معاملہ کروڑوں کا ہے،فراڈ 5لاکھ سےشروع ہوا ،لوگ منافع کی لالچ میں جڑتے گئے جبکہ عاطف کا کوئی بزنس بھی نہیں تھا،وہ ساوتھ سٹی اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ،انہوں نے کہا کہ فراڈ 5لاکھ سےشروع ہوا جو کروڑوں تک چلا گیا ،لوگ منافع کی لالچ میں جڑتے چلے گئے ،ملزم عاطف ایک جگہ سے پیسے لے کر دوسری جگہ دیتا رہا ،مزید کلائنٹس آنا بند ہوئے تو ملزم پھنستا چلا گیا ،ملزم عاطف جب میٹرک میں فیل ہوا تب بھی خودکشی کی کوشش کی تھی ،گرفتاری اب تک صرف عاطف کی ہوئی ہے، ملزم کا بھائی بھی جلد گرفتار ہو جائے گا ،ملزم نے سرمایہ کاری ضرور کررکھی تھی کاروبار کوئی نہیں تھا،ملزم چند سال قبل تک 15ہزار روپے کے عوض ڈرائیور کی نوکری کرتا تھا،تقریباً 50 کروڑ کے لگ بھگ کی رقم سامنے آئی ہے، ملزم جب پھنس گیا تو قتل کی منصوبہ بندی کی اب تک ملزم کے بیانات بے ہوشی کی حالت میں لئے گئے تھے، ملزم کے گھر والوں سے پولیس کا باضابطہ کوئی رابطہ نہیں ہوا ہے،ملزم نے5 افراد کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کررکھی تھی، طارق دھاریجو کے مطابق اینکر پرسن مدثراقبال کا باضابطہ بیان ریکارڈکرلیا گیا ہے،اینکر مدثر اقبال کی7 کروڑ کی انویسمنٹ تھی، 2018 میں یہ کام شروع ہواتھا،واقعے کا عینی شاہد عمر ریحان بیان ریکارڈ کروانے آئے گا،انہوں نے کہا کہ عاطف کے ڈرائیور ندیم کو بھی تلاش کر رہے ہیں،مقتول مرید کی 11کروڑ رقم لگی ہوئی تھی جبکہ ہمایوں نامی شخص نے بھی 3 سے 4 کروڑ روپے انویسٹ کر رکھے تھے،اب تک مرید عباس کی 10سے11 کروڑ کے قریب رقم تھی اور مدثر کی 7 کروڑ روپے سامنے آئی، اب تک جو پتا لگ سکا ہے اس کے مطابق 100 زائد افراد اس بزنس میں شامل ہیں ۔دوسری جانب ڈی آئی جی سائوتھ زون شرجیل کھرل نے کہا ہے کہ کاروبار میں کوئی کاغذی ثبوت نہیں تھا بلکہ زبانی کام ہو رہا تھا ،ملزم کے گھر سے فون ،ڈائری اور دیگر دستاویزات لے لی ہیں جس سے معلوم ہو گا کہ کتنے افراد کے پیسے لگے ہو ئے تھے ،انہوں نے مزید بتایا کہ ابھی یہ بھی معلوم نہیں ہوا ہے کہ ٹائر اسمگلنگ کا کتنا برا نیٹ ورک تھا ،انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملزم ہمارے پاس ہے اور امید ہے جلد کیس حل بھی ہو جائے گا ،ملزم کی حالت بہتر ہونے کے بعد مزید چیزیں سامنے آئیں گی۔یہ بھی دیکھنا ہے کہ ملزم کو لوگ نقد رقم دیتے تھے یا کوئی اور طریقہ استعمال کیا جاتا تھا ۔ علاوہ ازیں ملزم عاطف کے خلاف مزید ایک مقدمہ درج کرلیا گیا ، اسلحہ اس کے بھائی عدنان کا تھا جو اب تک گرفتار نہیں ہوسکا،
دھر جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں اینکر مرید عباس قتل کیس میں ملزم عاطف سے متعلق ابتدائی رپورٹ تفتیشی افسر نے جمع کرادی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسپتال انتظامیہ کے مطابق ملزم کی حالت ایسی نہیں کہ اسے عدالت میں پیش کیا جائے، عدالت نے ملزم کو ریمانڈ کے لئے پیش کرنے سے متعلق درخواست پر مہلت دے دی، عدالت نے ملزم عاطف کو پیش کرنے کے لئے 15جولائی تک کی مہلت دے دی ،عاطف زمان کو 9جولائی کی رات سائوتھ سٹی اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ۔(خصوصی رپورٹ)