mureed abbas qatal case | Ehem gawah ka bayaan online record hua

مریدعباس کیس،تفتیشی افسرسے پیشرفت رپورٹ طلب۔۔

کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی نے مرید عباس قتل کیس میں ملزم عادل زمان کو اشتہاری قرار دینے سے متعلق شائع اشتہار کے نکات پر اعتراض کردیا اور تفتیشی افسر سے پیش رفت رپورٹ 9جنوری تک طلب کرلی۔عدالت نے تفتیشی افسر کو دوبارہ اخبارات میں اشتہارات شائع کرنے  کا حکم بھی دیا۔۔عدالت نے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی فرانزک رپورٹ سے متعلق پوچھ لیا۔۔جس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ ۔۔لاہور سے سی سی ٹی وی کی فرانزک کرالی ہیں آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کردیں گے۔۔عدالت نے آئند سماعت پر سی  سی ٹی وی فوٹیج کی فرانزک رپورٹ طلب کرلی۔۔عدالت نے ملزمان پر اب تک فردجرم عائد نہ ہونے پر بھی برہمی کا اظہار کیا۔۔اور مقدمے کی سماعت نوجنوری تک ملتوی کردی۔۔

hubbul patni | Imran Junior
hubbul patni | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں