mureed abbas qatal case maqtool ki bewa ka bayan qalam band

مریدعباس قتل کیس،قاتل کی بیوہ سے ملاقات کی کوشش۔۔

اینکر مرید عباس کے قاتل ملزم عاطف زمان نے مقتول کی بیوہ زارا عباس اور اس کے والد سے ملاقات کی کوشش کی، تاہم دونوں نے انکار کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی جوڈیشل کمپلیکس سینٹرل جیل میں نیوز اینکر مرید عباس قتل کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت ملزم عاطف زمان کے وکیل کی عدم حاضری پر 22 فروری تک ملتوی کردی گئی، سماعت کے بعد مرید عباس کے قاتل ملزم عاطف زمان نے مقتول کی بیوہ زارا عباس اور اس کے والد سے ملاقات کی کوشش کی، اور پولیس اہلکار کے ذریعے دونوں کو ملاقات کے لیے بلایا، تاہم دونوں نے ملزم سے ملاقات کرنے سے انکار کردیا۔ عاطف زمان نے پولیس اہلکار کے ذریعے زارا عباس اور اس کے والد کو ملاقات کے لیے پیغام بھیجا۔ پولیس اہلکار نے مقتول کی بیوہ اور سسر کو کہا کہ عاطف زمان گیٹ پر 2 منٹ آپ سے بات کرنا چاہتا ہے۔ جس پر زارا عباس اور ان کے والدنے عاطف زمان سے ملنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ اب ہم ملزم سے مل کر کیا بات کریں گے۔پولیس اہلکار نے ایک بار پھر اصرار کرتے ہوئے کہا کہ عاطف زمان سے صرف 2منٹ بات کرنے کا کہا، نہیں ملنا چاہتے تو کوئی زور زبردستی نہیں۔ زارا عباس اور ان کے والد نے جواب دیا کہ ہم عاطف زمان سے نہیں ملیں گے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں