ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے اینکر مرید عباس سمیت دہرے قتل کیس میں نامزد ملزم عاطف زمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی سینٹرل جیل کراچی کے جوڈیشل کمپلیکس میں قائم ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے اینکر مرید عباس قتل کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے موقع پر مدعیہ زارا عباس بھی پیش ہوئی۔ جیل حکام نے ملزمان کو پیش کیا۔ دوران سماعت عدالت نے ملزم عاطف زمان کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے دو افراد کے قاتل عاطف زمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ قبل ازیں استغاثہ کے وکیل کاکہنا تھا کہ ملزم عاطف زمان نے دو افراد کو قتل کیا، ضمانت کا مستحق نہیں،کیس میں تاخیر کو جواز بنا کر ملزم کو ضمانت نہیں دی جا سکتی۔
Facebook Comments